اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Falestin

Falestin

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں گزشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع پناہ گزین کے کیمپ میں ایک گھر پر دھاوا بول کر ایک نہتے فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

صیہونی جارحیت کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بھی اندھا دھند فائرنک کر دی جس کے نتیجے میں 2 مزید فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔