جیکب آباد میں ریلوے ٹریک سے تین بم برآمد

Bombs

Bombs

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آبادمیں ریلوے ٹریک سے تین بم برآمد ہوئے، دو کو ناکارہ بنا دیا گیا، ایک بم پھٹنے سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی فاروق جمالی کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹھل کے قریب اوڈانو ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پر تین بم نصب کر رکھے تھے۔

جن کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اورپولیس کی اضافی نفری پہنچی۔ دوبم کو ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ تیسرے کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوگیا جس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دواہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں سول اسپتال جیکب آباد اور پھر لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس تھی جو کچھ ہی دیر بعد یہاں سے گذرنے والی تھی۔