جیکولین فرنینڈس نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں میں اضافے کا کریڈٹ سلمان کو دے دیا

Jacqueline Fernandez,

Jacqueline Fernandez,

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ٹویٹر پر اپنے ایک ملین مداحوں کا کریڈٹ سلمان خان کو دے دیا۔ ان کا کہنا ہے اس وقت جو ٹویٹر پر میرے ایک ملین مداح ہیں اس کا کریڈٹ سلمان خان کو جاتا ہے۔

سلمان خان کی فلم ”کک“ میں کام کرنے کے بعد میرے مداحوں کی تعداد میں انتہائی تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ”رائے“ ہے جو ایک تھرلر فلم ہے اور اس فلم سے بھی مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔