جکارتہ : طیارے کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ،مسافر محفوظ

Air Plane Crash

Air Plane Crash

جکارتہ (جیوڈیسک)اندونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب مسافر طیارے کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی کے قریب مسافر طیارے کی پانی میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں سوار ایک سو آٹھ افراد محفوظ رہے۔ تاہم زخمی ہونے والے سولہ مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق طیارے کو ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے لینڈ کرنا پرا۔ ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ انڈونیشیا کی صف اول کی ہواباز کمپنی لائن ائیر کا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تک لائن ائیر کے چھ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔