جماعت اسلامی کے پروگرام کی جھلکیاں

کراچی(جی پی آئی ) کراچی میں جاری قتل و غارت گری سپریم کورٹ کے فیصلے اور چیف الیکشن کمشنر کی واضح یقین دہانی کے باوجود ووٹر لسٹوں کی درستگی کے عمل میں بے قاعدگیوں اور فوج کی عدم شمولیت کے خلاف جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے تحت مزار قائد سے تبت سینٹر تک منعقد کئے جانے والے عوامی مارچ کا آغاز ٹھیک چار بجے نمائش چورنگی سے کیا گیا٭ تمام جماعتوں کے قائدین نے مزار قائد سے تبت سینٹر تک پیدل چل کر شرکا کے ساتھ مارچ کی قیادت کی ٭عوامی مارچ میں عوام کا زبردست جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا٭مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنان ٹولیوں اور ریلیوںکی شکل میں جوق درجوق مارچ میں شریک ہوتے رہے٭مارچ میںآنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو خوش آمدید کہا گیا٭کراچی کے ہزاروں شہری ووٹر لسٹوں میں بے قاعدگیوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے٭ شرکا وقت سے پہلے ہی مزار قائد پہنچنا شروع ہوگئے تھے٭ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ٭ شرکا نے قومی پرچم کے علاوہ اپنی پارٹیوں کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے٭ نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کا طویل سفر انتہائی نظم و ضبط اور پرامن طریقے سے کیا گیا٭سڑک کے ایک جانب مارچ کے شرکا جب کہ دوسری جانب ان کی گاڑیاں چل رہی تھیں ٭میڈیا کی گاڑیاں عوامی مارچ کی کوریج کیلئے آگے آگے چل رہی تھیں٭ مارچ میںایک خاتون نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ایک بڑی بھینس بنی ہوئی تھی اس پر” الیکشن کمیشن ”تحریر تھا جس کے چاروں طرف عوام بیٹھے بین بجا رہے تھے٭تبت سینٹر کے اوور ہیڈ برج کو مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیا گیا٭اسٹیج پر ایک طویل بینر آویزاں کیا گیا تھا جس پر” ٹارگٹ کلنگ ‘ بھتہ خوری سے نجات ‘ شفاف ووٹر لسٹیں’آزاد انتخابات اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے عوامی مارچ ” تحریر تھا٭ مارچ کو الیکٹرک پاور سپلائی دینے کے لئے ہیوی ڈیوٹی جنریٹر کا بندوبست کیا گیاتھا٭اسٹیج پر اور جلسہ گاہ میں پاکستان اور جماعت اسلامی کے کلمے والے سبز ہلالی پرچموں کی بہار تھی٭مارچ کے دوران شرکا پرجوش نعرے لگاتے رہے جو یہ تھے” بھتہ خوری بند کرو ‘دہشتگردی بند کرو’جعلی ووٹر لسٹیں نامنظور ‘علمائ’وکلا’اساتذہ’ڈاکٹرز ‘تاجر اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے ٭مارچ میں مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے یونس سوہن ایڈووکیٹ کی قیادت میں شرکت کی ٭مارچ کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے کے لئے اردو’عربی’انگلش’سندھی’پنجابی اور پشتو چینلز اور اخبارات کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے٭ مارچ میں معصوم بچوں ‘ضعیف العمر بزرگوں اور معذور افراد بھی وہیل چئیرز پر بیٹھے نظر آئے٭مارچ کے دوران سیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا’ پولیس اور رینجرز اہلکار الرٹ تھے٭ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیاگیاتھا٭ پولیس کے اعلی افسران مارچ کے ساتھ پیدل چل رہے تھے٭ تبت سینٹر تا سی بریز پلازہ تک سائونڈ سسٹم لگایا گیاتھا جس کی گونج دور دور تک سنی جارہی تھی٭عصر کی نمازتبت سینٹر پر محمد حسین محنتی کی اقتدا میں باجماعت ادا کی گئی جس سے قبل اذان بھی دی گئی ٭قریبی رہائشیوں’ صحافیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے بھی نماز ادا کی۔