سری نگر (جیوڈیسک) سری نگر سمیت کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہروں میں بڑٰی تعداد کشمیری نوجوانوں کی تھی۔ مظاہرین نے پاکستان کے حق میں اور کشمیر مخالف نعرے لگائے جبکہ کئی نوجوانوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔
بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔