یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔