جاپانی وزیراعظم نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد قبل از وقت ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

Shinzo

Shinzo

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے معاشی مالیسیوں پر تنقید کے پیش نظر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث وقت سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔

جاپان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بنمے ابوکی نے پارلیمنٹیرین کو بتایا کہ وزیراعظم شنزو ابے نے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت ایوان زیریں تحلیل کر دی ہے۔

شنزو ابے جاپانی آئین کے مطابق 4 سال کے لئے ملک کے وزیراعظم منتتخب ہوئے لیکن معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث انہوں آدھی مدت سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کر دی۔

واضح رہے کہ شنزو ابے دسمبر 2012 میں جاپان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے لیکن وزیراعظم شنزو ابے نے پارلیمنٹ کو وقت سے پہلے ہی تحلیل کر دیا۔

ایک ہفتے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جاپانی عوام سے ٹیکسوں میں اضافہ موخر کرنے کے اپنے فیصلے سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل جاپان میں ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ جاپان کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے امکان ہے کہ جاپان میں عام انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے۔