جھنگ، کلور کوٹ میں موسلا دھار بارش، لاہور ، پنڈی میں بوندا باندی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جھنگ، پنڈی بھٹیاں اور کلور کوٹ میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب راولپنڈی،اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، بالائی خیبر پختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، بنوں اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔