ججزکیس: پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے۔ چیف کمشنر نے ٹرائل سب جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔

عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کو سیکورٹی وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا اس لیے سماعت سب جیل میں ہی کی جائے عدالت نے ہائی کورٹ سے ہدایات لینے کے بعد یہ استدعا منظور کر لی۔

راولپنڈی میں خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے وکلا تشدد کیس میں اے پی ایم ایل کے ترجمان ڈاکٹر امجد کی عبوری ضمانت ملزم کی عدم حاضری کی بنا پر خارج کر دی ہے۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے جس میں ان پر پرویز مشرف کی عدالت حاضری کے موقع پر وکلا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔