جان کیری کا دورہ پاکستان، دہشت گردی کیخلاف جنگ پر بات ہو گی، امریکا

U.S

U.S

امریکی (جیوڈیسک) محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جان کیری دورہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت وسیع موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں ذرائع بریفنگ میں بتایا کہ جان کیری کے دورے میں پاکستانی معیشت اور پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی اہم نکتہ ہے۔ اس دوران امریکا عوامی روابط بڑھانے پر بھی بات ہو گی۔

ترجمان نے جان کیری اور پاکستانی حکام میں ڈرون حملوں پر بات چیت کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الوقت پاکستان کے لئے مزید غیرفوجی امداد کااعلان نہیں کیا جا رہا۔ پاک افغان سرحد کے آرپار دہشت گردی قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔