مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے عراقی آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

Iraqi Army Chief

Iraqi Army Chief

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عبد الامیر یاراللہ کل منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ ایک روز بعد ہو رہا ہے جب ایک اعلی سطحی سعودی وفد نے حال ہی میں عراق کا دورہ کر کے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

عراق میں العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق عراقی آرمی چیف سعودی عرب افواج کےساتھ ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شرکت کریں گے۔

ادھر کل منگل کی شام منگل کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کے ذریعے سعودی-عراقی سربراہ اجلاس ہوا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم ، مصطفیٰ الکاظمی نے شرکت کی۔

اس سربراہ اجلاس کے دوران سعودی-عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کے ساتھ گذشتہ تین سیشنوں کے دوران کیے گئے معاہدوں اور اعلانات پرعمل درآمد پراتفاق کیا گیا۔

سعودی-عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس کے اجلاس میں ریاض اور بغداد کے مابین اسٹریٹجک سطح پر تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے نئے افق کو کھولنےکا اعلان کیا گیا۔