صحافی سید عارف سعید بخاری کی والدہ محترمہ کی دوسری برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب

Quran Khawani

Quran Khawani

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) معروف صحافی روزنامہ ”کوہستان” کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹراور روزنامہ” نوائے وقت ” کے ادارتی عملے کے سابق سنیئر رکن سید ناصر بخاری مرحوم کی اہلیہ ،پاکستان جرائد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات سید عارف سعید بخاری اور سید عادل رشید بخاری کی والدہ محترمہ کی دوسری برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔آخر میں مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔