ججز نظربندی کیس: گرفتاری حکم کے بعد مشرف رینجرز سیکیورٹی میں فرار

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی عبوری ضمانت خارج کرکے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا تاہم رینجرز اہلکاروں نے انہیں عدالت سے فرار کر وا دیا۔

کے مطابق ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی عدالت نے قرار دیا کہ ججز کو نظر بند کرنا دہشت گردی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے لہذا عبوری ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔

اور سابق آرمی چیف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا جائے تاہم پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اہلکار وہاں موجود تھے تاہم انہیں پولیس نے گرفتار نہیں
کیا اور وہ رینجرز کی سکیورٹی میں نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔