ججز نظربندی کیس : مشرف کیخلاف دوسرا عبوری چالان پیش

Judges Detention Case

Judges Detention Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں دوسرا عبوری چالان انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ججز نظربندی کیس میں عبوری چالان سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرایا۔

ججوں کو نظربند رکھنے کی خبروں کے تراشے بھی چالان کا حصہ ہیں۔ عبوری چالان میں مزید سترہ گواہوں کو شامل کیا گیا ہے، اب اس مقدمے میں گواہوں کی کل تعداد تینتیس ہو گئی ہے۔