ججز نظر بندی کیس، استغاثہ کے اٹھارہ گواہوں کو طلبی کے سمن جاری

Judges Detention Case

Judges Detention Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے اٹھارہ گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں، پولیس کو جلد مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے جن اٹھارہ گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کیے گئے ہیں، ان میں تیرہ سینئر وکیل اور تین پولیس افسر شامل ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے خصوصی جج سید کوثر عباس زیدی اکیس جون کو چک شہزاد میں فارم ہاس سب جیل میں بیانات قلم بند کریں گے۔ عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ کیس سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی لگانے کے بعد ججوں کو رہائش گاہوں پر نظر بند کرنے سے متعلق ہے۔ پرویز مشرف ان دنوں چک شہزاد میں سب جیل قرار دیئے گئے، اپنے فارم ہاس میں قید ہیں۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت بھی اسی سب جیل میں ہو رہی ہے۔