ججز نظر بندی کیس : 15 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے نوٹس

Cheef Justice

Cheef Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں 15 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے باقاعدہ سمن جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں 11 وکلا، 3 پولیس اہلکاروں اور سرکاری ٹی وی کے نمائندہ پر مشتمل 15 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے باقاعدہ سمن جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہان چک شہزاد سب جیل میں 29 جون کو بیانات قلم بند کروانے کا حکم دیا ہے۔ آئندہ پیشی پرگواہ حاضر نہ ہوئے تو پرویز مشرف کو بریت کی درخواست میں فائدہ مل سکتا ہے گزشتہ سماعت پرصرف تین پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے گئے تھے۔ ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 29 جون کو سماعت ہو گی۔