جودہ حکمرانوں نے پاکستان کے حالات بد تر کردیے ہیں جبکہ بلوچستان کے حالات بدترین ہو چکے ہیں،نوابزادہ طلال اکبر بگٹی

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی اور قوم پرست رہنماء قادر مگسی کی ملاقات اسلام آباد میں اٹھارہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کروانے پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مبارک باد جبکہ بلوچستان کو بچانے کیلیے کوئٹہ میں اے پی سی کروانے کی تجویز تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی اور قوم پرست رہنماء قادر مگسی نے تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان سے خصوصی ملاقات کی۔

اسلام آباد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں اٹھارہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کروانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کے حالات بد تر کردیے ہیں۔

جبکہ بلوچستان کے حالات بدترین ہو چکے ہیں اگر محسن پاکستان بلوچستان کو پاکستان کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس پر چوہدری خورشید زمان نے اس تجویز کی حمات کرتے ہوئے اگلے ماہ کوئٹہ میں اے پی سی منعقد کروانے کی فیصلہ کیا۔