جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا ڈاکٹر ماہا کے والد کا اہم بیان

Dr. Maha

Dr. Maha

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ماہا کی خودکشی کے بعد معاملات سے آگاہ کیا، جنید کی بہن مہوش میری بیٹی ماہا کی دوست تھی اور اس نے ماہا کو جنید سے ملوایا تھا۔

آصف علی شاہ کا کہنا تھا کہ جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا، اور جنید کی میری بیٹی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید نے میری بیٹی کو زد و کوب بھی کیا اور یہ پورا ایک ریکٹ ہے۔

والد ماہا نے کہا کہ میری بیٹی کو عرفان قریشی کے گھر میں نشہ دیا گیا، اور اس گروہ کا کام ہی یہ ہی ہے۔

آصف علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ گروہ خاندانی لڑکیوں کو نشہ کا عادی بناتا ہے۔