عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں: وزیراعظم کا نواز شریف کی ضمانت پر رد عمل

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں، ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت دی ہے۔