با انصاف اور پر تحفظ ماحول ورثے میں چھوڑنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ’’ہماری آئندہ کی نسلوں کو کہیں زیادہ انصاف کے ماحول اور بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے والی دنیا کو پیچھے چھوڑنا ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ ‘‘

اقوام متحدہ کے خوراک پروگرام سے متعلق اجلاس کو روانہ کردہ ویڈیو پیغام میں جناب ایردوان نے کہا ہے کہ قابل دوام ترقیاتی پروگرام کے دائرہ عمل میں فاقہ کشی کے 2030 سے خاتمے کے ہدف سے ہم کوسوں دور ہیں۔

دنیا کی آبادی میں اضافے کے ساتھ خوراک کی مانگ میں اضافے کے بھی ناگزیر ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ قدرتی آفات میں اضافہ اور ان کے اثرات ، صاف پانی کی قلت، خشک سالی کی طرح کی موسمی تبدیلیوں کے نتائج نے بھی خوراک کے ذرائعوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ نظام خوراک کی مالیت میں اضافے ہونے سے ان کے حصول میں مالی بوجھ کے بڑھنے اور خوراک کے تحفظ جیسے عوامل نے اجتماعی ہجرت کو شہہ دی ہے ، ترکی نے کورونا وائرس سے قبل سال 2019 میں ان کے پیش نظر بعض پروگرواموں کو شروع کیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قومی روڈ میپ ، غذایت سے بھر پور، کافی اور معیاری غذا کو ہر خاص و عام تک معقول نرخوں کے ساتھ رسائی ، خوردنی اشیا کے ضیاں کا سد باب، کھیتی باڑی، غلہ بانی اور پانی کی مصنوعات کے شعبہ جات کوجانبر رکھنے ، ہنگامی حالات اور بحرانوں کے بر خلاف خوراک کے تحفظ جیسے متعدد عوامل پر مشتمل ہے۔

مطلوبہ غذایئت اور معیاری خوراک تک رسائی ہر کس کا فطری حق ہونے پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری آئندہ کی نسلوں کو با انصاف، خوشحال ماحول ورثے میں چھوڑنا ہم سب کا مشترکہ فرض ہے، ترکی اس ضمن میں اپنے امور پر مصمم طریقے سے کاربند ہے۔