اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار اور طارق محمود نے حلف اٹھا لیا

Justices Babar Sattar and Tariq Mahmood

Justices Babar Sattar and Tariq Mahmood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے حلف لیا۔

جسٹس طارق محمود اور جسٹس بابر ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہے۔