کامران فیصل نے خود کشی کی،میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹ جاری

Kamran Faisal

Kamran Faisal

اسلام آباد (جیوڈیسک)پولی کلینک ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے کامران فیصل کی ہلاکت کی حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں اس کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے حتمی رپورٹ سرد مہر کر کے پولیس کے حوالے کر دی ہے ۔اب رپورٹ سپریم پورٹ میں پیش کی جائے گی ۔واضح رہے کہ کامران فیصل رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کر رہے تھے جس میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔گزشتہ ماہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔