کنگنا رناوت کا یوٹرن، عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Alia Bhatt and Kangana Ranaut

Alia Bhatt and Kangana Ranaut

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

کچھ روز قبل تک عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اوران کے والد مہیش بھٹ کو’ مافیا ڈیڈی‘ کہہ کرطنز کا نشانہ بنانے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی ‘ کی ریلیز سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹرپرپہنچنے والی بالی وڈ فلم انڈسٹری کوسہارا ملے گا۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کردار کے گرد گھومتی عالیہ بھٹ کی نئی فلم لوگوں کوسینما گھروں تک لائی جوحوصلہ افزا بات ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کوبڑا سہارا ملے گا۔

کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کی فلم ’ گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ پرسخت تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اس لئے بنائی گئی ہے کہ مافیا ڈیڈی چاہتے ہیں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ ان کی پری کواداکاری کرنا بھی آتی ہے۔