کراچی: تشہیر کے بغیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تشہیر کے بغیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیو کے حوالے سے کمشنر کراچی کی صدارت میں کراچی بھر کے پانچوں ڈپٹی کمشنرز نے شرکت جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم شروع کی جائیں گی۔

مہم پورے شہر میں ایک ساتھی نہیں بلکہ مختلف اوقات میں پولیو کے قطرے بچوں کو پلائے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی کے لئے جو پلان بی دیا گیا ہے اس کو بھی منظور کیا جاتا ہے۔