کراچی : مسلح گروہوں میں فائرنگ ، دستی بم حملے، 9 افراد زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور دستی بم حملوں سیعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پٹیل پاڑہ سے پولیس نے نو افراد کو حراست میں لے لیا۔

لیاری ، کھارادر کے علاقوں میں مسلح گرو ہوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ کتیانہ اسپتال کے قریب دو دستی بم حملے بھی کئے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس اور کشیدگی برقرار ہے۔

دوسری جانب پٹیل پاڑہ اور در بند بازار میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے نو ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔