کراچی حملہ، وزیراعظم نے سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا کراچی ایئر پورٹ حملے پر کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سیکورٹی فورسز کی بہادری و ہمت کو سراہا ہے. وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے سول ایوی ایشن شجاعت عظیم کا کہنا ہے۔

کہ قوم کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فخر ہے جنھوں نے اپنی جانیں قربان کر کے مسافروں اور قومی املاک کو بچایا۔آرمی کے جوانوں، رینجرز، اے ایس ایف، پولیس اور سی اے اے کے حکام نے بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا۔

شجاعت عظیم نے مزید کہا کہ وہ مسافروں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے آپریشن کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سیکورٹی فورسز کی بہادری اور شہیدوں کی قربانیوں کو سراہا ہے۔