کراچی : کالعدم تنظیم کے 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کالعدم تنظیم کے دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے ایک شخص کے جسم سے بندھا دستی بم اور دو پستول پولیس نے تحویل میں لے لئے۔کراچ منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں کالعدم تحریک طالبان کے ایک گروپ نے میر زمان گروپ کے کارندوں پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں خان بوس اور طور خان سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ایک شخص کے جسم سے دستی بم بندھا ہوا تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچا دیں۔ پولیس کے مطابق دو دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارے گئے۔

سرجانی ٹان کے علاقے خدا کی بستی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ریلوے سٹی کالونی سے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد تاج منیر اور موسی کی لاشیں ملیں۔ چاکیواڑہ اور ماڑی پور سے بھی دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔