کراچی : بھکر اور اسلام آباد واقعات کیخلاف اہلسنت والجماعت کا احتجاج

Ahle Sunnat Ual Jmaat Protested

Ahle Sunnat Ual Jmaat Protested

کراچی (جیوڈیسک) بھکر اور اسلام آباد میں کارکنان کے قتل کے خلاف قائد اہلسنت علامہ احمد لدھیانوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی میں بھی بعد نماز ظہر لسبیلہ چوک پر اہلسنت والجماعت کے کارکنان مظاہرہ کیا مظاہرین نے اس موقع پر بھکر اور اسلام آباد میں ہونے والے ظلم پر حکومتی خاموشی کے خلاف نعرے لگائے۔

اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ارادے دہشت گردوں کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، رہنماوں نے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موثر کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج جاری رہے گا۔