کراچی دھماکے پر وزیراعظم کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس قافلے پر خود کش حملے کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم اور فورسز کا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پر خود کش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، منصوبہ سازوں کا بھی پیچھا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور فورسز کا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔