کراچی: یوپی موڑ، گتے کی فیکٹری میں آگ پر قابو پا لیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے یوپی موڑ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق یوپی موڑ کے علاقے میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس پر فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں کو روانہ کر دیا۔

بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے کے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔