کراچی میں آئندہ 4 روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

Cold Weather

Cold Weather

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 4 تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور قلات میں برف باری کے بعد کراچی میں ہفتے کومعمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے اور سردی کی نئی لہر 4 روزتک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں سمندری ہوائیں دوسرے روز بھی منقطع رہیں اور بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے 30 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 18.5 ڈگری اورزیادہ سے زیادہ 27.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کاتناسب 63 اور شام کو 39 فیصد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔