کراچی سمیت ملک بھر میں آج یوم مزدور منایا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج (جمعرات کو) یوم مزدور منایا جائے گا۔ یہ دن شکاگو کے شہید مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے، یکم مئی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور مزدور تنظیموں کے تحت ریلیاں، ورکشاپ، سیمینارز اور جلسے منعقد کیے جائیں گے، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے تحت لیبر گراؤنڈ سائٹ ایریا میں مرکزی جلسہ ہو گا جس سے مزدور تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔
نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اسلم خان اور دیگر نے کی۔

اس مو قع پر شکاگو کے عظیم محنت کشوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ لیبر قوانین کو عالمی ادارہ محنت کے قوانین کے مطابق بنایا جائے، اٹھارویں ترامیم پر مکمل عملدر آمد کیا جائے، انھوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خوشحالی کے لیے مزدوروں کے مسائل حل کیے جائیں، ورکرز ویلفیئر فنڈ کوبحال کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔