کراچی میں ایک اور ضلع بنانے کا فیصلہ

Karachi District

Karachi District

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک اور ضلع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر اعلی سندھ کریں گے۔ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ایک اور ضلع کا اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیا ضلع بنانے کے لئے لانڈھی یا کورنگی کا انتخاب کیا جائے گا۔

نئے ضلع کے قیام کے بعد شہر میں اضلاع کی تعداد 6 ہو جائے گی۔ اجلاس میں شہر کی موجودہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔ نئی حلقہ بندیوں اور ضلع کے قیام کے متعلق تجاویز تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ وزیر اعلی سندھ کریں گے۔