کراچی: عید پر دہشت گردی کا خطرہ، کینٹ اسٹیشن پر رینجرز تعینات

Karachi

Karachi

عید الفطر پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر رینجرز اہلکاروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ رات گئے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اندروں ملک جانے والی ٹرینوں کی تلاشی کی۔

عید کے موقع پر ٹرینوں میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر رینجرز اہلکاروں کو ریلوے اسٹیشن پر تعینات کر دیا گیا۔ خاص طور پر شالیمار ایکسپریس کو دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اندرون ملک روانگی کے وقت سراگ رساں کتوں اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے چیک کیا گیا۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی رینجرز کے ہمراہ تھا۔

رینجرز اہلکار مسافروں اور انکے سامان کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔ نیز ریلوے اسٹیشن پر پارکنگ ایریاز کو بھی بم ڈسپوزل کے زریعے چیک کیا گیا۔ پلیٹ فارم کے اطراف بھی سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور رینجرز حکام کے مطابق عید تک روانہ ہونے والی ریل گاڑیوں کی چیکنگ جاری رہے گی۔