کراچی میں فوج کے بغیرمنصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے : منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

کراچی(جیوڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت تین اعداد میں نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی۔ ائر پورٹ پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ اے این پی امیدوار کے قتل پر افسوس ہے۔ دہشت گردی ہر صوت میں قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر لبرل اور دائیں بازو کی جماعتوں کی تقسیم نہیں ہونا چاہئیے۔ کراچی میں منصفانہ انتخابات کے لئے فوج کی نگرانی ضروی ہے۔ پولینگ اسٹیشن کے باہر بھی فوج تعینات ہونی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی تاہم حالات بتا رہے ہیں کہ کوئی بھی بڑی جماعت تین اعداد نشتتیں حاصل نہیں کر سکے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں فوج کے بغیر منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔