کراچی فائرنگ، الیکٹرونکس مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ روز فائرنگ سے دو تاجروں کے زخمی ہونے کے بعد الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن نے آج مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز صدر میں مسلح افراد نے دو تاجروں پر فائرنگ کردی۔

جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تاجروں میں 50 سالہ محمد شعیب اور 25 سالہ شاہ رخ شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کی جاری ہے اور ابتدائی رپورٹ پریڈی تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ الیکٹرونکس مارکیٹ کی دکانیں بند ہیں۔