کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

سرجانی ٹان میں بھی نامعلوم افراد فائرنگ سے حنیف انصاری نامی شخص دم توڑ گیا۔ مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ ادھر ماڑی پور میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ سپر ہائی وے گڈاپ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

بھینس کالونی جوگی موڑ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ملیر میمن گوٹھ میں مسلح افراد نے بیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ سکھن کے علاقے جمعہ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر باون سالہ اسلم کو قتل کر دیا گیا جبکہ بھینس کالونی نمبر نو میں گھریلو تنازع پر پچاس سالہ حنیف کو قتل کر دیا گیا۔