کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 3 جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی : کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔

گلبہار نمبر دو میں فائرنگ سے 24 سالہ عبداللہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول پر اس کے گھر کے قریب فائرنگ کی۔ لانڈھی مظفرآباد کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون ،جہاں بیگم جاں بحق ہو گئی۔