کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کوکوئی روکنے والا نہیں، شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دواہلکاروں سمیت 10 افراد جان سے گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں بنارس پل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوا۔

اورکانسٹیبل یوسف ہارون کو ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ناظم آباد چورنگی اور عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے بھی دو افراد کی جان بحق ہوءے۔ منگھوپیر کےعلاقے یعقوب آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لیاری ایکسپریس وے پر ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی جس سے ڈرائیور راحیل جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی جمعہ گوٹھ، ملیر کے علاقے جناح اسکوائر اور اسٹیل ٹائون میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔