کراچی : گلشن اقبال اور کورنگی مہران ٹاون میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور کورنگی مہران ٹاون میں فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کورنگی مہران ٹاون میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گولیاں لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے دوبارہ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مہران ٹاون میں فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔