کراچی : ناظم آباد میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ رشید آباد سے پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ناظم آباد میں رات گئے نا معلوم افرادنے فائرنگ کر کے اسامہ، صمد، پیٹر اور انظر کو زخمی کر دیا۔

جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید سپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے رشید آباد میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔