کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، شہر کو 10کروڑ گیلن پانی نہ ملنے کا امکان

Hub Pumping Station

Hub Pumping Station

کراچی(جیوڈیسک) کراچی شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر رات 8 بجے سے بجلی کی تاروں میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے،جس کے باعث بلدیہ، شیر شاہ ، اورنگی، نارتھ کراچی ، پاک کالونی، سائٹ ، سرجانی سمیت معلقہ علاقوں میں پانی کی قلت کا امکان ہے۔

کے ای ایس سی کی جانب سے متبادل زرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم پانی کی فراہمی معطل ہے۔ ادھر گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شاہ فیصل، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں کل 10 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہونے کا امکان ہے، واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔