کراچی: ناجائز منافع خوری کیخلاف خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانیکا فیصلہ

Gay

Gay

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی شہری انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کی شہری انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی طرح چار ہزار سے زائد خواجہ سراؤں کی ورک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو انتظامیہ کے ساتھ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کام کرے گی۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خواجہ سراوں کو مفید شہری بنانے اور مفاد عامہ کیلئے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خواجہ سرا بھی پر امید ہیں کہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے کردار اداکریں گے۔

تاہم کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوٴں پر مشتمل خصوصی ورک فورس ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ ملکر مفاد عامہ اور عوام کو ریلیف دینے کے اقداما ت کے لئے کام کریں گے۔