کراچی : لیاری میں فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 19 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے ہنگورا آباد میں آوان راکٹ کے کئی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ہنگورا آباد اور میمن سوسائٹی میں فائرنگ سے بھی دو افراد زخمی ہوئے۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے بعد سول اسپتال کے اطراف میں بھی شدید فائرنگ ہوئی، جس کے باعث علاقہ مکینوں اور اسپتال میں موجود افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔