کراچی لیاری میں دو مختلف دستی بم حملے ایک ہلاک 8 افراد زخمی

Lyari Blast

Lyari Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے علاقے گبول پارک کے قریب دستی بم حملہ میں ایک شخص ہلاک 5 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمی اور ہلاک ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں لیاری ہی کے علاقے ھنگورہ آباد میں بھی ایک الگ دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔