کراچی : کھارادر میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ، 25 مشتبہ افراد زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میٹھادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میٹھادر میں بمبئی بیکری کے قریب ایک درجن نامعلوم افراد نے تاک لگائے 3گلیوں سے فائرنگ کردی جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے بعد پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کھاردار اور میٹھادر میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں بغدادی، کلاکوٹ اور چاکی واڑا میں چھاپے مارے اور25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی ملے ہیں۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔