کراچی : کورنگی میں رینجرز کا آپریشن، 3 مشتبہ افراد کو زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے کورنگی کے علاقے 33 سی میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

خفیہ اطلاعات پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔