کراچی، لانڈھی میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک

Landhi

Landhi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی بستی لا لہ آباد کے ایک گھر میں مسلح افراد نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی

جس کے نتیجے میں ایک خاتون گلنار اور اس کا بھانجہ ہلاک ہو گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے مقدمی درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔