کراچی میں امن کیلئے ہر اقدام کی غیر مشروط حمایت کرینگے، شاہی سید

Shahi Syed

Shahi Syed

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے حکومت کے ہراقدام کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ ایک بیان میں شاہی سید نے کراچی کی بد ترین صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے چودھری نثار کے خدشات سے اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنا اور دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ اس کیلئے سیاسی مفادات سے بال اتر ہو کر کراچی کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرکے ایجوکیشن اور ٹریڈ سٹی بنایا جائے۔